سوال: فطرانہ کیا ہوتا ہے؟❤️♡︎
جواب:☜︎︎︎ رمضان کے بعد اور نماز عید ادا کرنے سے پہلے دیا جانے والا صدقہ واجبہ کو فطرانہ کہتے ہیں (فیضان زکوۃ ، ص 111)
سوال: صدقۂ فطر اور فطرانہ میں کیا فرق ہے؟
جواب:☜︎︎︎کوئی فرق نہیں ، ایک ہی چیز کے دو مختلف نام ہیں ، بلکہ اس کو فطرہ ، زکٰوۃ الفطر ، زکٰوۃ رمضان ، زکٰوۃ صوم کے نام سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔(فیروزالغات ، ص933)🌻
سوال: صدقۂ فطر پہلی بار کب شروع ہوا؟
جواب:۞☜︎︎︎ صدقۂ فطر ادا کرنے کا پہلی بار حکم 2 ہجری میں عید سے دو دن پہلے دیا گیا تھا۔(در مختار)🌸
سوال: صدقۂ فطر کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب: ۞☜︎︎︎صدقۂ فطر دینا واجب ہے۔(درمختار)🌹✫
سوال: صدقۂ فطر کس پر واجب ہے؟
جواب:☜︎︎︎ صدقۂ فطر ہر اس آذاد مسلمان پر واجب ہے جو مالکِ نصاب ہو ، اور اس کا نصاب حاجت اصلیہ سے فارغ ہو۔
👈(باپ پر واجب ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کا فطرانہ ادا کرے جبکہ وہ مالک نصاب ہو).
سوال: نصاب سے کیا مراد ہے؟
جواب: ☜︎︎︎ساڑھے سات تولے سونا(87.48گرام) ، یا ساڑھے باون تولے چاندی(612.41 گرام) ، یا اتنی مالیت کی رقم۔(بہار شریعت)📚꧁
سوال: مالکِ نصاب سے کیا مراد ہے؟🧡
جواب:۞☜︎︎︎ وہ شخص جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اتنی مالیت کی رقم ، یا اتنی مالیت کا مالِ تجارت یا اتنی مالیت کا حاجاتِ اصلیہ سے ذائد سامان ہو اس کو صاحب نصاب یا مالک نصاب کہتے ہیں۔(بہار شریعت)🕋