اعمال

صدقہ دینے والے کے آداب

صدقہ دینے والے کے آداب

صدقہ کرنے والے کو چاہے کہ سوال کرنے سے پہلے صدقہ دے، خفیہ طور پر صدقہ دے اوردینے کے بعدبھی اسے چھپائے،سوال کرنے والے کے ساتھ نرمی سے پیش آئے، اس کے مانگنے سے پہلے اسے جواب نہ دے،اس کے متعلق وسوسوں کا شکار نہ ہو(کہ نہ جانے کیوں مانگ رہاہے؟کیامجبوری ہے؟ وغیرہ وغیرہ)، اپنے نفس کوبخل سے روکے، سائل نے جس چیزکا سوال کیاہے اسے وہ چیزعطا کر دے یااچھے طریقے سے اسے لوٹا دے، اگر ازلی دشمن ابلیس لَعْنَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس سے اس کے دل میں وسوسہ اندازی کرے کہ سائل اس چیز کاحق دارنہیں تو اس کی مخالفت کرتے ہوئے سائل کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا کردہ نعمتیں دئیے بغیر نہ لوٹائے کیونکہ وہ اس کا زیادہ مستحق ہے۔(ہاں! اگر سائل مُتَعَنِّت (یعنی پیشہ ور بھکاری )ہو تونہ دے۔ (بہارِشریعت،ج۱،حصہ۵،صفحہ۹۴۵،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!