سسرال میں دیور جیٹھ وغیرہ سے کس طرح پردہ کیا جائے؟
سوال: کیا اسلامی بہن کا اپنے دیور ،جیٹھ ،بہنوئی ، اور چچا پھوپھو ، خالہ ماموں کے بیٹوں سے بھی پردہ ہے؟💜🌸✿»»»
جواب: جی ہاں ! بلکہ ان سے تو پردہ کے معاملہ میں ذیادہ احتیاط ہونی چاہیے۔ یہ لوگ عورت کے لیے اجنبی (یعنی پرائے) ہیں ، بلکہ ان کا نقصان نِرے بیگانے شخص کے نقصان سے ذیادہ ہے کہ محض غیر آدمی گھر میں آتے ہوئے ڈریگا اور یہ (یعنی بیان کردہ رشتےدار) آپس کے میل جول کے باعث خوف نہیں رکھتے۔ اور جیٹھ دیور کے متعلق حدیثِ مبارکہ جس کا مفہوم ہے کہ: "جیٹھ دیور تو موت ہیں”۔(فتاویٰ رضویہ)🔶
سوال: سُسرال میں دیور جیٹھ وغیرہ سے کس طرح پردہ کیا جائے ، گھر میں کام کاج کرتے وقت کیسے اپنے چہرے کو چھپایا جائے؟📗
جواب:👈🏻گھر میں رہتے ہوئے بھی بالخصوص دیور و جیٹھ کے معاملے میں محتاط رہنا ہو گا۔ حدیث شریف ہے فرمایا! "دیور موت ہے” (بخاری)☞︎︎︎ ایک اور حدیث میں فرمایا! "آنکھیں زنا کرتی ہیں” (مسند امام احمد)☜︎︎︎ بہرحال اگر ایک گھر میں رہتے ہوئے پردہ دشوار ہو تو چہرہ کھولنے کی تو اجازت ہے ۞ مگر کپڑے ہرگز ایسے باریک اور چست نہ ہوں جن سے بدن کے اعضاء ، سینہ یا سر کے بال وغیرہ ظاہر ہوں۔💛♡︎❤️•••••••★
سوال: آج کل پردہ کرنے والیوں کا "ملّانی” کہہ کر گھر میں مذاق اڑایا جاتا ہے اور طرح طرح کی باتیں کر کے دل دکھایا جاتا ہے ،ان حالات میں اسے کیا کرناچاہیے؟❤️❦︎»»»»»»»𖣔
جواب:👈🏻 شرعی پردہ کرنے والی اسلامی بہنیں سخت آزمائش میں مبتلا رہتی ہیں ،مگر ہمت نہیں ہارنی چاہیے ،مذاق اڑانے والیوں سے غصے میں آ کر لڑ پڑنا سخت نقصان دہ ہے۔ ⛓️اسلامی بہن صبر کرتے ہوئے یہ سوچے کہ مجھ سے ظلم پر صبر کرنے کی سنت ادا ہو رہی ہے۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے اے ابنِ آدم! اگر تو اوّل صدمے کے وقت صبر کرے اور ثواب کا طالب ہو تو میں تیرے لیے جنت کے سِوا کسی ثواب پر راضی نہیں۔(سنن ابن ماجہ)🎆🌸