سوال: زکٰوۃ کا شرعی حکم کیا ہے؟🕌
جواب: اسلام میں زکٰوۃ دینا فرض ہے مگر ان لوگوں پر جن میں فرضیتِ زکٰوۃ کی شرائط پائی جاتی ہوں۔چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:۞”اور نماز قائم رکھو اور زکٰوۃ ادا کرو”(سورت البقرہ)🌹🍃
اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن(کی طرف اپنا عامل بنا کر)بھیجا تو ان سے ارشاد فرمایا:۞”انہیں بتانا کہ اللہ نے ان کے مال میں زکٰوۃ فرض کی ہے، جو ان کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے فقراء و مساکین کو لوٹا دی جائے گی۔(جامع الترمذی)🌸✿
سوال: کیا زکٰوۃ دینے سے مال کم ہو جاتا ہے؟📚
جواب: نہیں، بلکہ بڑھ جاتا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے: "اور جو چیز تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کے بدلے میں اور دے گا اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے”۔(سورت السباء)🌹🍃
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا”🧡✷
سوال: زکٰوۃ کس سال فرض ہوئی ،زکٰوۃ کا انکار کرنے والا کون ہے؟📚
جواب: زکٰوۃ سن (2) ہجری رمضان سے پہلے فرض ہوئی ، زکٰوۃ کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ زکٰوۃ سے مال بڑھتا ہے گویا کہ نلکے سے پانی نکالے تو بڑھتا ہی جائے گا کم نہیں ہو گا۔(فتاویٰ عالمگیری)💓