اسلامواقعات

ذُوالْجَنَاحَیْن

ذُوالْجَنَاحَیْن

ان کا ایک لقب ”ذوالجناحین ”(دوبازوؤں والا)ہے ۔ دوسرالقب طیار (اُڑنے والا)ہے ۔ حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ان کی یہ کرامت بیان فرمائی ہے کہ ان کے کٹے ہوئے بازوؤں کے بدلے میں اللہ تعالیٰ نے ان کو دوپر عطافرمائے ہیں اوریہ جنت کے باغوں میں جہاں چاہتے ہیں اڑکر چلے جاتے ہیں ۔ (2)

تبصرہ

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اسی کرامت کو بیان کرتے ہوئے امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فخریہ اندازمیں یہ شعر ارشادفرمایا ہے ؎

وَجَعْفَرُ الَّذِیْ یُمْسِیْ وَیُضْحِیْ
یَطِیْرُ مَعَ الْمَلَائِکَۃِ ابْنُ اُمِّیْ

(یعنی جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو صبح وشام فرشتوں کے جھرمٹ میں نورانی بازوؤں سے پروازفرماتے رہتے ہیں وہ میرے حقیقی بھائی ہیں۔) (1)
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ کرامت نادر الوجود ہے کیونکہ اورکسی دوسرے صحابی کے بارے میں یہ کرامت ہماری نظر سے نہیں گزری۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!