اسلامواقعات

حضرت اسیدبن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت اسیدبن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عبد الاشہل سے خاندانی تعلق رکھتے ہیں ۔ مدینہ منورہ میں حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
تبلیغ سے یہ اسلام میں داخل ہوئے ۔ اپنے قبیلہ بنی عبدالاشہل کے سرداراورمدینہ منورہ میں اپنی خوبیوں کی و جہ سے بہت ہی باوقار تھے ۔ یہ قرآن مجید بڑی ہی خوش الحانی کے ساتھ پڑھتے تھے ۔ امیرالمؤمنین حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی انکا بہت زیادہ اعزاز واکرام کرتے تھے اوربارگاہ نبوت میں مقرب اورحاضر باش تھے ۔
جنگ بدر،جنگ احد،جنگ خندق وغیرہ تمام غزوات میں سربکف اورکفن بردوش کفار سے جنگ کرتے رہے ۔ زمانہ خلافت کے جہادوں میں بھی شرکت فرماتے رہے یہاں تک کہ فتح بیت المقدس میں امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ رہے۔ ۲۰ھ؁ میں حضرت امیرالمؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے دوران مدینہ منورہ کے اند روصال فرمایا اورجنت البقیع میں دفن ہوئے ۔ (1)
(اکمال ،ص۵۸۵واسدالغابہ ، ج۱،ص۹۲)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!