جیسے ہر چیز کی ایک عمر مقررہے اس کے پورے ہونے کے بعد وہ چیز فنا ہو جاتی ہے۔ایسے ہی دنیا کی بھی ایک عمر اللہ تعالیٰ کے علم میں مقررہے۔ اس کے پورا ہونے کے بعددنیا فنا ہو جائے گی۔ زمین و آسمان، آدمی ، جانور کوئی بھی باقی نہ رہے گا۔ اس کو” قیامت” کہتے ہیں۔ جیسے آدمی کے مرنے سے پہلے بیماری کی شدّت ، موت کے سکرات ،(۱) نزع (۲) کی حالتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ ایسے ہی قیامت سے پہلے علامات ہیں۔
(۱) جان کنی کی تکالیف (۲) دم ٹوٹنا