اسلامواقعات

جوکہہ دیا وہ ہوگیا

جوکہہ دیا وہ ہوگیا

ربیعہ بن امیہ بن خلف نے امیرالمؤمنین حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنا یہ خواب بیان کیاکہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ میں ایک ہرے بھرے میدان میں ہوں پھر میں اس سے نکل کر ایک ایسے چٹیل میدان میں آگیا جس میں کہیں دور دورتک گھاس یادرخت کا نام و نشان بھی نہیں تھا اورجب میں نیند سے بیدار ہوا تو واقعی میں ایک بنجر میدان میں تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تو ایمان لائے گا ، پھرا س کے بعد کافر ہوجائے گا اورکفرہی کی حالت میں مرے گا ۔ اپنے خواب کی یہ تعبیر سن کر وہ کہنے لگا کہ میں نے کوئی خواب نہیں دیکھا ہے ،میں نے یوں ہی جھوٹ موٹ آپ سے یہ کہہ دیا ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فرمایا کہ تو نے خواب دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو مگر میں نے جو تعبیردی ہے وہ اب پوری ہوکر رہے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ مسلمان ہونے کے بعد اس نے شراب پی اور امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو درہ مار کر سزادی اور اس کو شہر بدر کر کے خیبر بھیج دیا۔وہ ظالم وہاں سے بھاگ کر روم کی سرزمین میں چلا گیا اور وہاں جاکر وہ مردود نصرانی ہوگیا اورمرتد ہوکر کفر ہی کی حالت میں مرگیا۔ (2) (ازالۃ الخفاء،مقصد ۲،ص۱۷۰ )

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!