اعمال

توبہ کرلینے والے بہترہیں

توبہ کرلینے والے بہترہیں

رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر، محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے : کُلُّ بَنِیْ اٰدَمَ خَطَّاؤخَیْرُالْخَطَّائِیْنَ التَّوَّابُوْنَ یعنی : سارے انسان خطاکارہیں اورخطاکاروں میں سے بہتر وہ ہیں جو توبہ کرلیتے ہیں ۔(ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، ۴/ ۴۹۱حدیث:۴۲۵۱)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : تمام انسان گنہگار ہیں نہ کہ ہر انسان کیونکہ حضراتِ انبیاء(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) گناہوں سے معصوم ہیں کہ گناہ کرسکتے ہی نہیں اور بعض اولیاء(رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین) محفوظ کہ گناہ کرتے نہیں ۔(مراٰۃ المناجیح ، ۳/ ۳۶۴)

گناہ سے توبہ کرنے والے کی فضیلت

سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ نجات نشان ہے : گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس کا گناہ تھا ہی نہیں ۔(ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، ۴/ ۴۹۱حدیث:۴۲۵۰)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!