اعمال

تم سب میں بہترین وہ ہے جودنیا سے بے رغبتی رکھنے والا ہے

تم سب میں بہترین وہ ہے جودنیا سے بے رغبتی رکھنے والا ہے

صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان نے حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے عرض کی : ہم سب میں بہتر کون ہے ؟ارشاد فرمایا : اَزْہَدُکُمْ فِی الدُّنْیَاوَاَرْغَبُکُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ یعنی تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو دنیا سے بے رغبتی اورآخرت میں رغبت رکھنے والا ہو۔(شعب الایمان، باب فی الزھدوقصرالامل، ۷/ ۳۴۳حدیث:۱۰۵۲۱)

دنیا سے بے رغبتی کسے کہتے ہیں ؟

حضرتِ علامہ عبد الرء ُوف مناوی علیہ رحمۃ اللّٰہ الہادی اس حدیث ِپاک کی
شرح میں فرماتے ہیں : دنیا کے فنا اور عیب دار ہونے کی وجہ سے بے رغبتی کرے اور آخرت کی بزرگی اور ہمیشہ رہنے کی وجہ سے آخرت میں رغبت رکھے ، عقلمند وہ ہے جو دنیا اور دنیا کے میل کچیل سے اپنے آپ کو بچائے اور دنیا کو اپنا خادِم بنائے ، ضرورت کے مطابق دنیا جمع کرے اور اس کے علاوہ دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرے کیونکہ جب کوئی دنیا سے منہ موڑتا ہے تو دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے ، جو شخص دنیا کمانے کی خاطر جتنا دنیا کے پیچھے بھاگتا ہے دنیا اس سے اتنی ہی بھاگتی ہے ، جیسے سایہ سورج کی طرف منہ کرکے چلنے والے کے پیچھے پیچھے آتا اور سورج سے پیٹھ پھیر کر چلنے والے کے آگے آگے بھاگتا ہے اگر یہ شخص اپنے آگے بھاگنے والے سایہ کو پکڑنے کی کوشش کرے بھی تو ناکام ہو گا۔(فیض القدیر، ۳/ ۶۶۶ تحت الحدیث:۴۱۱۴)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!