اسلام

تم سب میں بہترین وہ ہیں جو پاکیزہ دل سچی زبان والے ہیں

تم سب میں بہترین وہ ہیں جو پاکیزہ دل سچی زبان والے ہیں

رسولِ اکرم ، نُورِمُجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : لوگوں میں بہترین وہ ہیں جوقَلْبِ مَحْمُوْم اور سچی زبان کے مالک ہیں ، جب قَلْبِ مَحْمُوْم کے بارے میں پوچھا گیا توسرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : اس سے مراد وہ دل ہے جو سرکشی، حسداور دیگر گناہوں سے پاک ہو، عرض کی گئی : ایسا دل کس کا ہو سکتا ہے ؟ رحمتِ کونین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جو شخص دنیا سے نفرت اور آخرت سے محبت کرے ، پھر
عرض کی گئی : ایسا شخص کون ہو سکتا ہے ؟ فرمایا : وہ مومن جو حسنِ اخلاق کا مالک ہو ۔(شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان، ۴/ ۲۰۵ ، حدیث :۴۸۰۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا حسنِ اخلاق بہت ساری سعادتوں کی چابی ہے جیسا کہ اس حدیثِ پاک میں بیان کیا گیا کہ حسنِ اخلاق جہاں بہت سارے کبیرہ گناہوں سے پاکیزہ رہنے کا سبب ہے وہاں حسنِ اخلاق دنیا سے نفرت اور آخرت کی محبت کا بھی ذریعہ ہے ۔اللّٰہعَزَّوَجَلّہمیں سچی زبان اورقَلْبِ مَحْمُوْم جیسی نعمت عطا فر ما کر اپنے بہترین بندوں میں شامل فرمائے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!