اسلام

تعارُفِ امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ:

تعارُفِ امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ:

حضرت سیِّدُناحافظ ابو عمر بن عبدالبَر علیہ رحمۃاللہ الاکبر نے اپنی کتاب”الاَ نْسَاب” میں تحریر فرمایاہے کہ حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس بن ابی عامر اَصْبَحِیْ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینۃالرسول عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے امام ہیں ۔یہیں سے حق ظاہر اور غالب ہوا۔ یہیں سے دین کی ابتداہوئی اور اسے شہرت ملی۔یہیں سے شہر فتح کئے گئے اور مسلسل مدد ملی۔ امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ”عالِمِ مدینہ” کہا جاتاہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علم کی شہرت ہر طرف پھیلی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اکتسابِ علم کے لئے لوگوں نے دور دراز کے سفر طے کئے۔ (سیر اعلام النبلاء، الرقم۱۱۸0، مالک الامام،ج۷،ص۳۸۸،مفھوماً)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!