تراویحفرض علوم

تراویح کی رکعتیں ،نیت ،بلا عذر تراویح بیٹھ کر پڑھنا کیسا ،تراویح میں پورا کلام اللہ شریف پڑھنے کا حکم

سوال: تراویح کی کتنی کتنی رکعتیں کر کے پڑھنا بہتر ہے؟🔶𒊹︎︎︎••••••★
جواب:۞☜︎︎︎ بہتر یہ ہے کہ تراویح کی بیس رکعتیں دو دو کر کے دس سلام کے ساتھ ادا کرے۔(در مختار)

سوال: تراویح کی نیت ہر دو رکعت کی الگ الگ کی جائے گی یا بیس رکعتوں کی ایک ہی بار؟🔴𒊹︎︎︎••••••★
جواب:۞☜︎︎︎جب دو دو کر کے پڑھ رہا ہے تو ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کرے ، اور اگر بیس رکعتوں کی ایک ساتھ نیت کر لی تب بھی جائز ہے۔(در مختار)

سوال: بلا عذر تراویح بیٹھ کر پڑھنا کیسا؟💦⭐️
جواب:۞☜︎︎︎ بلاعذر تراویح بیٹھ کر پڑھنا مکروہ ہے ، بلکہ بعض فقہائے کرام رحمۃ اللہ علیہھم کے نزدیک تو ہوتی ہی نہیں۔(درمختار)

سوال: کیا نابالغ انسان کے پیچھے بالغ کی تراویح ہو جاتی ہے؟
جواب:۞☜︎︎︎ نا بالغ کے پیچھے صرف نابالغان ہی تراویح پڑھ سکتے ہیں ، بالغ کی کوئی بھی نماز نابالغ کے پیچھے نہیں ہوتی۔(فتاویٰ رضویہ)
꧁🌺꧁🌸꧂🌻꧁🌹꧂

سوال: تراویح میں پورا کلام اللہ شریف پڑھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟*📖📕
جواب:۞☜︎︎︎ تراویح میں پورا کلام اللہ شریف پڑھنا یا سننا سنتِ مؤکدہ ہے۔(فتاویٰ رضویہ)

سوال: اگر کوئی باشرائط حافظ نہ ملے تو پھر کیا کریں؟📖📗
جواب:۞☜︎︎︎اگر باشرائط حافظ نہ مل سکے یا کسی وجہ سے ختم نہ ہو سکے تو تراویح میں کوئی سی بھی سورتیں پڑھ لیجیے ، اگرچاہیں تو اَلَم تَرَ سے وَالنَّاس دو بار پڑھ لیجیے ، اس طرح بیس رکعتیں یاد رکھنا آسان رہے گا۔(عالمگیری)★

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!