اعمال

بہترین وہ ہے جو اپنی بیوی بچوں کے لئے بہترین ہو

بہترین وہ ہے جو اپنی بیوی بچوں کے لئے بہترین ہو

رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے : خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِاَہْلِہٖ وَاَنَا خَیْرُکُمْ لِاَھْلِیْ یعنی تم میں بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہترین ہو اور میں اپنے گھروالوں کے لئے تم سب سے اچھا ہوں ۔(ترمذی، کتاب المناقب، باب فضل ازواج النبی، ۵/ ۴۷۵حدیث:۳۹۲۱)

کوئی مؤمن اپنی بیوی کودشمن نہ جانے

رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر، محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ محبت نشان ہے : کوئی مؤمن کسی مؤمنہ بیوی کو دشمن نہ جانے اگر اس کی کسی عادت سے ناراض ہو تو دوسری خصلت سے راضی ہوگا۔(مسلم، کتاب الرضاع، باب الوصیۃبالنساء، ص۷۷۵حدیث:۱۴۶۹)

بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے

مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : سُبْحٰنَ اللّٰہ!کیسی نفیس تعلیم، مقصد یہ ہے کہ بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے ، لہٰذا اگر بیوی میں دو ایک برائیاں بھی ہوں تو اسے برداشت کرو کہ کچھ خوبیاں بھی پاؤ گے ۔یہاں (صاحِب)مرقات نے فرمایا کہ جو شخص بے عیب ساتھی کی تلاش میں رہے گا وہ دنیا میں اکیلا ہی رہ جائے گا، ہم خود ہزار ہا برائیوں کا چشمہ ہیں ، ہر دوست عزیز کی برائیوں سے درگزر کرو، اچھائیوں پر نظر رکھو، ہاں
اصلاح کی کوشش کرو، بے عیب تو رسول ُاللّٰہ(صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) ہیں ۔(مراٰۃ المناجیح ، ۵/ ۸۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!