بچوں کی شہادت (گواہی)
معرض بن معیقیب یمانی رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ میں نے حجۃ الوداع کیااور مکہ میں ایک گھر میں داخل ہوا۔ میں نے اس میں رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا۔ آپ سے ایک عجیب امر دیکھنے میں آیا۔ اہل یمامہ میں سے ایک شخص آپ کی خدمت میں ایک بچہ لایا جو اسی دن پیدا ہوا تھا۔ آپ نے اس سے پوچھا: اے بچے! میں کون ہوں ؟ وہ بولا: آپ اللّٰہ کے رسول ہیں ۔ آپ نے فرمایا: تو نے سچ کہا، اللّٰہ تجھے برکت دے۔ پھر اس کے بعد اس بچے نے کلام نہ کیا یہاں تک کہ وہ جوان ہوگیا۔ ہم اسے مبارک الیمامہ ( 4) کہا کرتے تھے۔ ( 5)
حضرت شمر بن عطیہ نے اپنے بعض شیوخ سے روایت کی ہے کہ ایک عورت نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں ایک لڑکا لائی جو جوان ہوگیا تھا۔ اس نے کہا: میرے اس بیٹے نے جب سے پیدا ہوا کلام نہیں کیا۔ پس رسول اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس لڑکے سے پوچھا کہ میں کون ہوں ؟ اس نے جواب دیا کہ آپ اللّٰہ کے رسول ہیں ۔ ( 6)