اسلام

امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال پر اہلِ عراق کا صدمہ:

امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال پر اہلِ عراق کا صدمہ:

جب حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی خبر عراق پہنچی تو گویا عراق کی سرزمین لرْزنے لگی۔وہاں کے لوگوں کو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات پر بہت صدمہ پہنچا۔ ایک آدمی نے حضرت سیِّدُنا سفیان بن عیینہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کی: ”اے ابو محمد !ایک شخص کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایسے عالم سے مسئلہ دریافت کرے جواس کے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے درمیا ن دلیل ہو۔”تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا: ”ایسے عالم تو حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی ہیں کہ جنہیں آدمی اپنے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے درمیان دلیل بنا سکتا ہے۔”لیکن جب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو بتایا گیاکہ وہ تو وصال فرما چکے ہیں تو بصد حسرت وافسوس کہنے لگے:”ہا ئے! اچھے لوگ دنیا سے چلے گئے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!