اسلاماعمال

اسلامی سرحد کی نگہبانی کرنے کے فضائل :

اسلامی سرحد کی نگہبانی کرنے کے فضائل :

اسلامی ملک کی سرحد کی حفاظت کے لئے وہاں رکنے کی بہت فضیلت ہے ، چنانچہ حضرت سہل بن سعد ساعدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ، سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’راہِ خدا میں ایک دن سرحد کی نگہبانی کرنا دنیا و مافیہا سے بہتر ہے ۔
(بخاری، کتاب الجهاد والسیر، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللّٰه، ۲ / ۲۷۹، الحدیث : ۲۸۹۲)
حضرت سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’ایک دن اور ایک رات سرحد کی حفاظت کرنا ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے ، حفاظت کرنے والا اگر مر گیا تو اس کے اِس عمل کا اجر جاری رہے گا اور وہ فتنۂ قبر سے محفوظ رہے گا ۔
(مسلم، کتاب الامارة، باب فضل الرباط فی سبیل اللّٰه عزوجل، ص ۱۰۵۹، الحدیث : ۱۶۳(۱۹۱۳))

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!