واقعات

آمدنی کم ہو گئی-ایک ہی کُر تا

آمدنی کم ہو گئی

حضرت سیدنا امیر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے حضرت عبدالعزیز علیہ الرحمۃ سے دریافت کیا
گیاکہ ”آپ کے والد کی آمدنی کتنی تھی؟” انہوں نے جواب دیا،” خلافت سے قبل چالیس ہزار دینار تھی.
لیکن انتقال کے وقت چار سو دینار ‘رہ گئی تھی.

اوراگر کچھ دن مزید زندہ رہتے تو شاید اس سے بھی کم ہو جاتی ۔”

(تاریخ الخلفاء ، ص ۱۸۷)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ایک ہی کُر تا

حضرت سیدنا امیر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالی عنہ کی بیماری کے ایامِ میں
مسلم بن عبدالملک عیادت کے لئے حاضر ہو ئے تودیکھا.
،”آپ رضی اللہ عنہ نے جو کُرتا پہن رکھا ہے –
فوری طور پر دھوئے جانے کا متقاضی ہے ۔’
‘ یہ حالت دیکھ کر مسلم بن عبدالملک نے ان کی زوجہ سے کہا .
،”آپ یہ کر تا کیوں نہیں دھوتیں؟” انہوں نے

جواب دیا،” ان کے پاس یہی ایک کر تا ہے .

اگرمیں اسے دھونے میں لگ جاؤں تو (اس دوران)یہ کیا پہنیں گے؟”(تاریخ الخلفاء ، ص ۱۸۷)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!