اسلامواقعات

(۱۰)زمانہ کا طویل ہوجانا

(۱۰)زمانہ کا طویل ہوجانا

 

اس کرامت کا ظہور سینکڑوں علماء ومشائخ سے اس طرح ہوا کہ ان بزرگوں نے مختصر سے مختصر وقتوں میں اس قدر زیادہ کام کرلیا کہ دنیا والے اتنا کام مہینوں بلکہ برسوں میں بھی نہیں کرسکتے ۔ چنانچہ امام شافعی وحجۃ الاسلام امام غزالی وعلامہ جلال الدین سیوطی وامام الحرمین شیخ محی الدین نووی وغیرہ۔(1)علماء دین نے اس قدر کثیر تعداد میں کتابیں تصنیف فرمائی ہیں کہ اگر ان کی عمروں کا حساب لگایا جائے تو روزانہ اتنے زیادہ اوراق ان بزرگوں نے تصنیف فرمائے ہیں کہ کوئی اتنے زیادہ اوراق کو اتنی قلیل مدت میں نقل بھی نہیں کرسکتا ، حالانکہ یہ اللہ والے تصنیف کے علاوہ دوسرے مشاغل بھی رکھتے تھے اورنفلی عبادتیں بھی بکثرت کرتے رہتے تھے ۔ اسی طرح منقول ہے کہ بعض بزرگوں نے دن رات میں آٹھ آٹھ ختم قرآن مجید کی تلاوت کرلی ہے ۔ ظاہر ہے کہ ان بزرگوں کے اوقات میں اس قدر اور اتنی زیادہ برکت ہوئی ہے کہ جس کو کرامت کے سوا اورکیاکہا جاسکتاہے؟ (2)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!