واقعات

وعدے کے سچے پیغمبر

وعدے کے سچے پیغمبر

حضرت ِسیدنا سہل بن عقیل رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت ِاسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے کسی شخص سے ایک جگہ ملنے کا وعدہ کیا ، طے شدہ وقت پر آپعلیہ السلام وہاں تشریف لے گئے ، لیکن وہ شخص بھول گیا، آپ علیہ السلام وہیں ٹھہرے رہے ، حتیّٰ کہ شام ہوگئی اور پھر رات بھی آپ علیہ السلامنے وہیں بسر کی ، اگلے دن وہ شخص آیا اور آپ سے پوچھنے لگا کہ آپ کل سے یہاں ہیں ؟ گئے نہیں ؟ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا : نہیں ، میں کل سے یہیں ہوں ۔یہ سن کر وہ شخص نے معذرت کی کہ میں کل آنا بھول گیا تھا ، یہ سن کر آپ علی نبینا وعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا : جب تک تم نہیں آجاتے تب تک میں یہیں ٹھہرا رہتا ۔(تفسیر طبری، ۸/ ۳۵۱)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!