اعمال

نمازِخسوف کے آداب

نمازِخسوف کے آداب (۱)

(نمازِخسوف اداکرتے وقت)جزع وفزع کا اظہارکیاجائے، گناہوں سے توبہ کرنے میں جلدی کی جائے اور سستی نہ کی جائے، نماز کے لئے جلدی کی جائے اور قیام لمبا کیاجائے،دل میں خوف الٰہی عَزَّوَجَلَّ پیداکیاجائے۔

1۔۔۔۔۔۔صدرالشریعہ،بدرالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی”بہارِشریعت”میں نقل فرماتے ہیں: ”سورج گہن کی نماز سنت مؤکدہ ہے اورچاندگہن کی مستحب۔سورج گہن کی نمازجماعت سے پڑھنی مستحب ہے اور تنہا تنہابھی ہوسکتی ہے اور جماعت سے پڑھی جائے توخطبہ کے سواتمام شرائط جمعہ اس کے لئے شرط ہیں، وہی شخص اس کی جماعت قائم کرسکتاہے جوجمعہ کی کر سکتا ہے، وہ نہ ہوتوتنہاتنہاپڑھیں،گھرمیں یامسجدمیں۔”
(بہارشریعت،حصہ چہارُم،ج۱،ص۷۸۷،مکتبۃ المدینۃ)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!