اسلام

میری اُمت کے بہترین لوگ علماء ہیں

میری اُمت کے بہترین لوگ علماء ہیں

حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ خوشگوار ہے : میری امت کے بہترین لوگ علماء ہیں اور ان علماء میں سے بہترین وہ علماء ہیں جو نرم طبیعت والے ہیں ، خبردار! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اَن پڑھ کا ایک گناہ معاف کرنے سے پہلے عالم کے چالیس گناہوں کو معاف فرماتا ہے ، خبردار! نرم طبیعت والا عالم اس شان سے
قیامت میں آئے گا کہ اس کا نوراس کے لئے اتنی روشنی کردے گا کہ وہ مشرق ومغرب کے مابین چلنے پر قادر ہوگا(حلیۃ الاولیاء ، عبد اللّٰہ بن المبارک ، ۸/ ۲۰۲ ، حدیث : ۱۱۸۷۷)

عُلماء ستاروں کی مثل ہیں

فرمانِ مصطَفٰیصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : ’’ بے شک علماء کی مثال زمین پر ایسی ہی ہے جیسے آسمان پر ستارے جن سے خشکی اور تَری میں رہنمائی ہوتی ہے ، پس جب ستارے مٹ جائیں تو قریب ہے کہ راہ چلنے والے بھٹک جائیں ۔‘‘(مُسنَدِ امام احمد ، ۴/۳۱۴، حدیث:۱۲۶۰۰)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!