واقعات

فِرشتوں کی امامت

فِرشتوں کی امامت

حضرتِ سَیِّدُنا حَفْص بنعبدُاللّٰہ رَحِمَہُ اللّٰہ کابیان ہے کہ میں نے اِمام الْمُحَدِّثِین حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو زُرْعَہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کو ان کی وَفات کے بعد خَواب میں دیکھاکہ وہ پہلے آسمان پرفِرِشتوں کو نَمازپڑھارہے ہیں ۔میں نے دَریافت کیا : اے اَبُو زُرْعَہ! آپ کو یہ اِعْزازو اِکرام کیونکرملا ہے ؟اُنہوں نے اِرشاد فرمایا : ’’ میں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ حَدیثیں لکھی ہیں اور ہرحدیث میں ’’عَنِ النَّبِی‘‘کے بعد ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ ‘‘لکھا ہے اورتُم جانتے ہو کہ نبیِّ رَحمت صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے کہ جومُسلمان ایک مرتبہ مُجھ پردُرُود شریف بھیجتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتاہے ۔(شرح الصدور، باب فی نبذ من اخبار من راٰی الموتی فی منامہ الخ، ص ۲۹۴ملخصاً)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!