اسلام

فضائلِ سیِّدُنا عمربن عبدالعزیزرضی اللہ تعالٰی عنہ

فضائلِ سیِّدُنا عمربن عبدالعزیزرضی اللہ تعالٰی عنہ
حمد ِ باری تعالیٰ:

سب خوبیاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جو اپنی وحدانیت(یعنی ایک ہونے) میں مضبوط و طاقتور ہے۔پس وہ واحدوغالب ہے۔وہ اپنی اَزَلیَّت (یعنی ہمیشہ سے ہونے)میں یکتا و بے مثل ہے ۔ اس نے سارے جہان کو حیرت وبے بسی کے سمندر میں غرق کر دیا۔اس نے موجودات کوحکمت سے بنایااور اس کے بنانے کی حکمت میں کوئی عیب ہے نہ کمزوری ۔اس نے آسمانی پوشاک کو خوبصورتی اورعمدہ واحسن طریقے کے ساتھ چمکتے ستاروں سے زینت بخشی۔ اس کے سامنے چانداورسورج کے نقش بنائے گویاکہ خالص چاندی اورخالص سونا ہے۔شہابِ ثاقب (یعنی ٹوٹنے والے چمکدارستارے)کے ذریعے چوری چھپے سننے سے مکمل حفاظت فرمائی اور اسے نگاہِ عبرت رکھنے والے عقلمندوں کے لئے نشانی بنایا۔ اس نے پانی کی تہہ پر زمین کو بچھایااور اسے اپنی قدرتِ کاملہ سے بہترین طریقہ پرنمایاں فرمایااور پہاڑوں کی میخوں کے ذریعے اسے قراربخشا۔اورمردانِ غیب (اولیاء کی ایک قسم )، اقطاب اور مخلص نیکوکاروں کااُسے مسکن بنایا۔اوران خاص بندوں کوعزت و کرامت کی خلعت(خِل۔عَت:یعنی عطیہ)عطافرمائی ۔دنیاکو ان سے پھیردیاتووہ نہیں جانتے کہ ”مال بچانا اورجمع کرنا”کسے کہتے ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں، اشارہ وکنایہ کوسمجھ جانے والوں کے لئے حق کوقائم کرنے والے خلفاء بنایا۔اور ان میں سے بعض کواپنی مملکت میں نرمی و آسانی اوراپنے بندوں کو نصیحت کرنے کے لئے خاص فرمایاجیساکہ صحابۂ کرام اور تابعینِ عظام جیسے حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیزرضوان اللہ تعالیٰ علیم اجمعین۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانام و نسب:

حضرت سیِّدُنامحمد بن سعد رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”آپ کا پورا نام ”عمر بن عبدالعزیز بن مروان بن حکم بن ابی عاص بن امیہ بن عبد الشمس ”اور والدۂ ماجدہ کا نام”اُمِّ عاصم بنت عاصم بن عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔ اورکنیت ”ابوحفص” ہے۔

ولادتِ باسعادت:

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت باسعادت سن تریسٹھ (63) ہجری مدینہ شریف میں ہوئی۔ اسی سال اُمُّ المؤمنين حضرت سیِّدَتُنا میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکا انتقال ہواتھا۔

(الطبقات الکبری لابن سعد،الرقم۹۹۵عمر بن عبد العزیز، ج۵، ص۲۵۳۔۲۵۴۔ تاریخ الاسلام للذَھَبی، حرف العین،عمر بن عبد العزیز،ج۲،ص۳۲۶)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!