اعمال

غلام کے آداب اور آقاکے آداب

غلام کے آداب

(آقاکوچاہے کہ)غلام کواپنی خدمت کے لئے ایسے کام کا پابند نہ کرے جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو، اُس کی پریشانی و اکتاہٹ کے وقت اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئے، ہر

وقت اسے مار پیٹ کرے نہ گالی گلوچ ۔ کیونکہ ایساکرنے سے غلام اسی (آقا) پر نڈر و دلیر ہوجائے گا،اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس سے درگزر کرے، وہ کوئی عذر پیش کرے تو قبول کرے،جب غلام اس کے لئے کھانا لگائے تواسے اپنے ساتھ دسترخوان پربٹھائے یااپنے کھانے میں سے چندلقمے اسے دے دے۔

آقاکے آداب

(غلام کوچاہے کہ) آقا کے حکم کی تعمیل کرے، اُس کی غیر موجودگی میں بھی اس کے لئے مخلص ہو(یعنی اس کے خلاف کوئی سازش وغیرہ نہ کرے)، اس کی عزت کی حفاظت کرے، آقاکی اولادکے ساتھ اچھا برتاؤ کرے اور اس کے مال وغیرہ میں بھی خیانت نہ کرے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!