اعمالمسائل

غسل خانے کے آداب

غسل خانے کے آداب

(غسل کرنے والے کو چاہے کہ) سترِعورت (یعنی ناف سے لے کرگھٹنوں تک کے حصہ) کو چھپائے، لوگوں کے ستر کو دیکھنے سے بچے، غسل کرنے کے لئے تنہائی اختیار کرے،غسل خانے میں جاکرنہ توباتیں کرے،نہ ادھراُدھرتوجہ کرے،نہ سلام کرے اورنہ ہی سلام کا جواب دے، غسل خانے میں زیادہ دیرنہ ٹھہرے(یعنی فارغ ہو کر فوراً باہر آ جائے)، اگر جسم ناپاک ہو توداخل ہونے سے پہلے اُسے دھو لے، غسل سے فراغت کے بعدجب غسل خانے سے نکلے تودونوں پاؤں ٹھنڈے پانی سے دھو لے کہ اس سے دردِ سر دُورہو گا۔(اس میں بعض آداب پہلے زمانے کے حماموں سے متعلق ہیں کہ اس وقت بڑے بڑے حماموں میں باپردہ ہوکرکئی کئی افرادایک ساتھ غسل کیاکرتے تھے ۔)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!