اسلامواقعات

حضر ت عبداللہ بن عمروبن حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضر ت عبداللہ بن عمروبن حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ

یہ مدینہ منورہ کے رہنے والے انصاری ہیں اورمشہور صحابی حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد ماجد ہیں ۔ قبیلہ انصار میں یہ اپنے خاندان بنی سلمہ کے سردار اور رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے بہت ہی جاں نثار صحابی ہیں ۔ جنگ بدر میں بڑی بہادری اورجاں بازی کے ساتھ کفار سے لڑے اور ۳ھ؁ میں جنگ احد کے دن سب سے پہلے جام شہادت سے سیراب ہوئے ۔ (1)
بخاری شریف وغیرہ کی روایت ہے کہ انہوں نے رات میں اپنے فرزند حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلا کر یہ فرمایا: میرے پیارے بیٹے!کل صبح جنگ احد میں سب سے پہلے میں ہی شہادت سے سرفراز ہوں گا اوربیٹا سن لو!رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے بعد تم سے زیادہ میرا کوئی پیارا نہیں ہے لہٰذا تم میرا قرض ادا کردینا اور اپنی بہنوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا یہ میری آخری وصیت ہے ۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ واقعی صبح کو میدان جنگ میں سب سے پہلے میرے والد حضرت عبداللہ بن عمروبن حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی شہید ہوئے۔(2)
(بخاری ،ج۱،ص۱۸۰واسدالغابہ،ج۳،ص۲۳۲)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!