اعمال

تم سب میں بہترین میرے صحابہ ہیں

تم سب میں بہترین میرے صحابہ ہیں

سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رفعت نشان ہے : اََلَاوَ اِنَّ اَصْحَابِیْ خِیَارُکُمْ فَاَکْرِمُوْہُمْیعنی خبر دار! میرے صحابہ تم سب میں بہترین ہیں ان کی عزت کرو۔(المعجم الأوسط، ۵/ ۶حدیث:۶۴۰۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تمام صحابہ کرام رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم اہلِ خیر و صلاح
ہیں اور عادل، ان کا جب ذکر کیا جائے تو خیر ہی کے ساتھ ہونا فرض ہے ۔کسی صحابی کے ساتھ سوء ِ عقیدت بدمذہبی و گمراہی و استحقاقِ جہنم ہے کہ وہ حضورِ اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ بغض ہے ۔تمام صحابہ کرام اعلیٰ و ادنیٰ (اور ان میں ادنیٰ کوئی نہیں )سب جنتی ہیں ، وہ جہنم کی بِھنک(ہلکی سی آواز بھی)نہ سنیں گے اور ہمیشہ اپنی من مانتی مرادوں میں رہیں گے ۔(بہار شریعت، ۱/ ۲۵۴) ان نفوسِ قدسیہ کی فضیلت ومدح ، ان کے حسنِ عمل، حسنِ اخلاق اور حسنِ ایمان کے تذکرے سے کتابیں مالا مال ہیں اور انہیں دنیا ہی میں مغفرت، انعاماتِ اخروی اورباری تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کا مثردہ سنا یا گیا ۔چنانچہ قرآنِ مجید فرقانِ حمیدمیں اِرشاد باری تعالیٰ ہے :
رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ (پ۱۱، التوبہ:۱۰۰)
ترجمہ کنز الایمان : اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی ہیں ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!