اسلام

تم سب میں بہتروہ ہے جواپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھا ہو

تم سب میں بہتروہ ہے جواپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھا ہو

خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِنِسَائِہٖ وَلِبَنَاتِہٖ یعنی تم سب میں بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں اور بچیوں کے ساتھ اچھا ہو ۔(شعب الایمان ، باب فی حقوق الأولاد والأہلین، ۶/ ۴۱۵ ، حدیث :۸۷۲۰)

کامل ایمان والا ہے

سرورِ عالم نورِ مجسم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشادفرمایا : کامل ایمان والوں میں سے وہ بھی ہے جو عمدہ اخلاق والاہے اور تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے ساتھ سب سے زیادہ اچھاہو ۔(ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ماجاء فی احق المرأۃ الخ ، ۲/ ۳۸۶ ، حدیث:۱۱۶۵)
جنت میں داخل فرمائے گا
رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : جس کے یہاں بیٹی پیدا ہو اور وہ اُسے اِیذا نہ دے اور نہ ہی بُرا جانے اور نہ بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس شخص کو جنت میں داخِل فرمائے گا۔( المستدرک ، کتاب البر والصلہ، باب من کن لہ ثلاث بنات، ۵/ ۲۴۸حدیث: ۷۴۲۸)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!