اسلام

بہترین شخص وہ ہے جس کااخلاق اچھا ہے

بہترین شخص وہ ہے جس کااخلاق اچھا ہے

حضرتِ سیدنا عبداللّٰہ بن عمرو بن عاص رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرمایا کرتے تھے : اِنَّ مِنْ خِیَارِکُمْ اَحْسَنَکُمْ اَخْلَاقاً یعنی : تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس کااخلاق اچھا ہے ۔(بخاری، کتاب المنا قب، باب صفۃ النبی، ۲/ ۴۸۹حدیث:۳۵۵۹)

بہترین اخلا ق والا کون؟

حضرت ِسیدنا علی المرتضی کَرَّم اللّٰہ تعالٰی وجہہ الکریمبیان کرتے ہیں کہ صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھ سے فرمایا : کیامیں تمہیں دنیا و آخرت کے سب سے بہترین اخلا ق والے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟جو تم سے تعلق توڑے تم اس سے تعلق جوڑواورجو تمہیں محروم کرے اس کو عطا کرواورجو تم پر ظلم کرے اُسے معاف کردو۔(المعجم الاوسط للطبرانی، ۴/ ۱۶۰حدیث:۵۵۶۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!