اسلاماعمالمسائل

نماز توڑنے کا عذر یعنی کن کن صورتوں میں نماز توڑ دینا جائز ہے:

نماز توڑنے کا عذر یعنی کن کن صورتوں میں نماز توڑ دینا جائز ہے:

مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے

مسئلہ۴۴: مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ ( عالمگیری)
مسئلہ۴۵: کوئی شخص کھڑا یا بیٹھا باتیں کررہا ہے اُس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کراہت نہیں جب کہ باتوں سے دل بٹنے کا خوف نہ ہو، مصحف شریف اور تلوار کے پیچھے اور سونے والے کے پیچھے نماز مکروہ نہیں ۔ (درمختار، ردالمحتار)

نمازی کے آگے آگ کا حکم

مسئلہ۴۶: جلتی آگ نمازی کے آگے ہونا باعث کراہت ہے۔ شمع یا چراغ میں کراہت نہیں ۔ (عالمگیری)
مسئلہ۴۷: بغیر عذر ہاتھ سے مکھی، مچھر اُڑانا مکروہ ہے۔ ( عالمگیری)
مسئلہ۴۸: ایسی چیز کے سامنے جو دل کو مشغول رکھے نماز مکروہ ہے۔ مثلاً زینت ، لہو و لعب وغیرہ۔

نماز کے لیے دوڑنے کا حکم

مسئلہ۴۹: نماز کے لیے دوڑنا مکروہ ہے۔ ( ردالمحتار)
مصیبت زَدہ کے لیے نماز توڑنا

نماز توڑنے کا عذر یعنی کن کن صورتوں میں نماز توڑ دینا جائز ہے:

مسئلہ۵۰: کوئی مصیبت زَدہ فریاد کررہا ہو، اُسی نمازی کوپکارتا ہو یا مطلقاً کسی شخص کو پکارتا ہو یا کوئی ڈوب رہا ہو یا آگ سے جل جائے گایا اندھا راہ گیر کنوئیں میں گراچاہتا ہے، ان سب صورتوں میں نماز توڑ دینا واجب ہے جب کہ یہ نمازی اس کے بچانے کی قدرت رکھتا ہو۔ (درمختار و ردالمحتار )
مسئلہ۵۱: پیشاب، پاخانہ معلوم ہوا یا کپڑے یا بدن پر اِتنی نجاست دیکھی کہ جتنی نجاست کے ہوتے نماز جائز ہے یا نمازی کو کسی اجنبی عورت نے چھودیا تو اِن تینوں صورتوں میں نماز توڑ دینا مستحب ہے جب کہ جماعت کا وقت نہ جاتا رہا اور پیشاب، پاخانہ جب بہت زور کیے ہو تو جماعت چھوٹ جانے کا بھی خیال نہ کرے ہاں وقت جانے کا خیال کیا جائے۔
(ردالمحتار)

سانپ وغیرہ مارنے کے لیے نماز توڑنا

مسئلہ۵۲: سانپ وغیرہ مارنے کے لیے جب کہ کاٹنے کا صحیح ڈر ہو تو نماز توڑ دینا جائز ہے۔

مسئلہ۵۳: کوئی جانور بھاگ گیا اُس کے پکڑنے کے لیے یا بکریوں پربھیڑیئے ( 1) کے حملہ کرنے کے ڈر سے نماز توڑ دیناجائز ہے۔

نقصان سے بچنے کے لیے نماز توڑنا

مسئلہ۵۴: اپنے یا پرائے ایک درہم کے نقصان کا ڈر ہو مثلاً دودھ اُبل جائے گا یا گوشت ترکاری، روٹی وغیرہ جل جانے کا ڈر ہو یا ایک درہم کی کوئی چیز چور اُچکالے بھاگا اِن صورتوں میں نماز توڑدینے کی اجازت ہے۔ (درمختار، عالمگیری)
مسئلہ۵۵: اگر نفل نمازمیں ہو اور ماں باپ ، دادا دادی وغیرہ اُصول پکاریں اور اُن کو اس کا نماز میں ہونا معلوم نہ ہو تو نماز توڑ دے اور جواب دے۔ (درمختار وردالمحتار)

________________________________
1 – کتے کی طرح کا ایک درندہ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!