اسلام

ایمان بِالرَّسُول

    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت پر ایمان لانا اور جو کچھ آپ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے لائے ہیں، صدق دل سے اس کو سچا ماننا ہر ہر امتی پر فرض عین ہے اور ہر مومن کا اس پر ایمان ہے کہ بغیر رسول پر ایمان لائے ہوئے ہر گز ہرگز کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا قرآن میں خداوند عالم جل جلالہ کا فرمان ہے کہ
وَ مَنۡ لَّمْ یُؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیۡنَ سَعِیۡرًا ﴿۱۳﴾ (2)
جو اﷲ اوراسکے رسول پر ایمان نہ لایاتو یقینا ہم نے کافروں کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔(فتح)
    اس آیت نے نہایت وضاحت اور صفائی کے ساتھ یہ فیصلہ کر دیا کہ جو لوگ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت پر ایمان نہیں لائیں گے وہ اگرچہ خدا کی توحید کا عمر بھر ڈنکا بجاتے رہیں مگر وہ کافر اور جہنمی ہی رہیں گے۔ اس لئے اسلام کا بنیادی کلمہ یعنی کلمۂ طیبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ہے، یعنی مسلمان ہونے کے لئے خدا کی توحید اور رسول کی رسالت دونوں پر ایمان لانا ضروری ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!