واقعات

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاکی خاطرکھانا کھلائیے

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاکی خاطرکھانا کھلائیے

سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : خِیَارُ اُ مَّتِیْ مَنْ یُطْعِمُ الطَّعَامَ وَلَیْسَ فِیْہِ رِیَاءٌ وَّلَاسَمْعَۃٌ یعنی میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جولوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور اس کھانا کھلانے میں ریاکاری اور سَمعہ ؎ نہیں ہوتا۔(مسند الفردوس، ۱/ ۳۶۳حدیث:۲۶۹۲)

جنتی بالاخانہ

حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک ایسا بالاخانہ ہے کہ جس کا باہر اندر سے اور اندر باہر سے دکھائی دیتا ہے ، یہ بالاخانہ اس کے لئے ہے جو محتاجوں کوکھانا کھلائے ۔(مسنداحمد، ۸/ ۴۴۹حدیث:۲۲۹۶۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

________________________________
1 – سَمعہ یعنی اس لئے کام کرنا کہ لوگ سنیں گے اور اچھا جانیں گے ۔(بہارِ شریعت ، ۳/ ۶۲۹)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!