نومولودگی کا زمانہ
نومولودگی کا زمانہ
یہ زمانہ پیدائش سے لے کر سات دن تک رہتا ہے۔اس مدت میں اگربچہ اوراس کی پیدائش نارمل ہو توبچے کو زیادہ سے زیادہ دوگھنٹے کے بعد ماں کا دودھ پلانے کی کوشش شروع کی جاسکتی ہے۔اگرما ںکی چھاتیاں اوران کے نپل نارمل ہوں توان کو ابلے ہوئے پانی سے دھو کر بچے کے منہ میں دیا جاسکتا ہے ۔ پیدائش کاعمل اگر خیریت سے گزرا ہو اوربچہ وزن اورصحت کے لحاظ سے نارمل ہوتو دوگھنٹے بعد جراثیم سے پاک ابلا ہوا پانی دینا چاہیے۔اگر وہ پانی پی لے تو اس
کے بعد بچے کوماں کانپل منہ میں دینا چاہیے ۔ڈبلیو۔ایچ۔او کی تحقیق کے مطابق دوگھنٹے بعد بلکہ صر ف نصف گھنٹہ بعد اگرزچہ وبچہ نارمل ہوں توماں کا دودھ پلانے کی کوشش شروع کردینی چاہئے اوردوسرے سے تیسرے دن تک ماں کا دودھ اس مقدارمیں آنے لگتا ہے کہ بچہ مطمئن رہتا ہے ۔ پیدائش کے دو تین دن تک بچہ کی بھوک بھی کم ہوتی ہے چوتھے پانچویں دن سے بچہ دن میں چھ سے نو بار دودھ پیتا ہے ۔اگر ماں کادود ھ وافر مقدار میں ہو تو مطمئن رہتا ہے ماں کو اس بات کا اطمینان ہونا چاہیے کہ وہ جتنا دودھ پلائے گی دودھ اتنا ہی زیادہ ہے ۔