اسلام
کلمہ اور اس کی مختلف تقسیمات

کلمہ:
ہر بامعنی لفظ کو کلمہ کہاجاتاہے ۔جیسے رَجُلٌ، طِفْلٌ وغیرہ۔
سہ اقسام:
کلمہ کی تین اقسام (اسم، فعل، اور حرف)کو ”سہ اقسام” کہتے ہیں۔
شش اقسام:
کلمہ کی چھ اقسام (ثلاثی مجرد، ثلاثی مزیدفیہ، رباعی مجرد،رباعی مزیدفیہ، خماسی مجرد اور خماسی مزیدفیہ)کو ”شش اقسام”کہاجاتا ہے ۔
ہفت اقسام:
کلمہ کی سات اقسام (صحیح، مہموز، مضاعف،مثال، اجوف،ناقص اورلفیف)کو ”ہفت اقسام ” سے موسوم کیا جاتاہے۔