اسلام
فعل نفی تاکید بَلن
فعل نفی تاکید بلن کی تعریف:
وہ فعل جو مستقبل میں کام کے نہ ہونے پر تاکید کے ساتھ دلالت کرے ۔ جیسےلَنْ یَّفْعَلَ (ہرگز نہیں کریگا وہ ایک مرد )۔
بنانے کاطریقہ:
مضارع معروف کے شروع میں لفظ”لَنْ”کااضافہ کرنے سے فعل نفی تاکید بلن معروف بن جاتا ہے ۔جیسے یَضْرِبُ سے لَنْ یَضْرِبَ۔
نوٹ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ اس سے بھی مجہول، مضارع مجہول کی طرح بنتا ہے ۔جیسے لَنْ یَضْرِبَ سے لَنْ یُضْرَبَ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ لَنْ بھی فعل مضارع پرداخل ہوکر اس میں دو طرح عمل کرتا ہے ۔
(۱) لفظی (۲)معنوی
(۱)۔۔۔۔۔۔لفظی عمل:
(۱) فعل مضارع کے ان پانچ صیغوں کو نصب دیتاہے جن کے آخر میں ضمہ ہوتاہے ۔ جیسے یَفْعَلُ سےلَنْ یَّفْعَلَ۔
(۲)اگران پانچ صیغوں کے آخر میں حرف علت ہو تو اسے نہیں گرا تا۔ جیسے یَرْمِی ْسےلَنْ یَّرْمِیَ، یَدْعُوْسےلَنْ یَدْعُوَ۔ ہاں اگرآخرمیں حرف علت الف ہو تواس کا نصب لفظ میں ظاہر نہیں ہو تا۔جیسے یَخْشٰی سےلَنْ یَّخْشٰی۔
(۳)سات صیغوں کے آخر سے نون اعرابی گرادیتا ہے ۔ جیسے یَفْعَلاَنِ سے لَنْ یَّفْعَلاَ۔
تنبیہ:
لَنْکی طرح اَنْ،کَیْ اور اِذَنْ بھی مضارع پرداخل ہوکراسے نصب دیتے ہیں ،اسی لیے ان چاروں حروف کو ”نواصبِ مضارع ”کہتے ہیں۔
(۲)۔۔۔۔۔۔معنوی عمل:
فعل مضارع کومنفی مؤکدکردیتاہے اور اسے مستقبل کے ساتھ خاص کردیتا ہے ۔