اسلام

ذکر ِچہار ضربی

ذکر ِچہار ضربی 

چار زانو بیٹھے،بائیں  زانو کی رگِ کیماس دہنے پاؤں  کے انگوٹھے اور اس کی برابر کی انگلی میں  دبا لے پھر سر جھکا کر بائیں  گھٹنے کے مُحاذی لاکر ’’لَا‘‘  کالام یہاں  سے شروع کرکے دہنے گھٹنے کے مُحاذات تک کھینچتا ہوا لے جائے ،اب یہاں  سے ’’اِلٰہَ‘‘ کا ہمزہ شروع کرکے لام کے بعد کا الف دہنے شانے تک کھینچتا لے جائے اور ’’ہَ‘‘ د ہنی طرف خوب منہ پھیر کے کہے،پھر وہاں  سے  ’’اِلَّا اللہُ‘‘بَقُوَّتِ دل پر ضرب کرے۔ سو بار، یا حسبِ قوت کم سے شروع کرے پھر حسبِ طاقت وفرصت بڑھاتا جائے ، بہتر یہ ہے کہ پانچ ہزار ضرب روزانہ تک پہنچائے، جب حرارت بڑھنے لگے ہرسوبار کے بعد ایک یا تین بار ’’مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاَصْحٰبِہٖ وَسَلَّمَ‘‘ کہہ لے تسکین پائے گا، مگر ُمبتدی جب تک زنگ دور نہ ہو خالص حرارت کا      محتاج ہے۔
یہ ذکر ایسے وقت ہو یاایسی جگہ ہو کہ رِیا نہ آئے، کسی نمازی، ذاکر یا مریض یا سوتے کو تشویش نہ ہو، اگر دیکھے کہ رِیا آتا ہے تو نہ چھوڑے اور خیالِ رِیا کو دفع کرے ، اللہ عزوجل کی طرف اس کے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے توسل سے رجوع لائے، تائب ہو۔ اِنْ شَآءَ اللہ ریا سے محفوظ رہے گا یا رِیا دفع ہوجائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!