Uncategorizedفرض علومنماز

وضو کے فرائض کتنے ہیں ، نواقض وضو(یعنی وضو توڑنے والی چیزیں) کونسی ہیں؟

سوال: وضو کے کتنے اور کون کونسے فرائض ہیں؟🌸🍃
جواب: وضو کے چار فرائض ہیں:
❶ چہرہ دھونا(یعنی سارا چہرہ ، جہاں سے عادۃً سر کے بال اُگتے ہیں وہاں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک ، ایک کان سے لےکر دوسرے کان کی لو تک ، ہر جگہ اچھی طرح پانی بہہ جائے) ، ❷ دونوں کہنیوں سمیت دونوں بازو دھونا(یعنی دونوں کی کلائیاں کہنیوں اور ہاتھوں کی انگلیوں پر پانی کو اچھی طرح بہانا) ، ❸ چوتھائی سر کا مسح کرنا ، ❹ دونوں ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔(از نماز کے احکام ، مکتبۃ المدینہ)
❤️💚💜💛💚❤️

سوال: نواقضِ وضو (یعنی وضو توڑنے والی چیزیں) کونسی ہیں؟ (پارٹ 1)✫
جواب: نواقضِ وضو تقریباً اکتیس ہیں:
① پیشاب ، ② پاخانہ ، ③ کیڑا ، ④ منی ، ⑤ مذی ، ⑥ ودی ، ⑦ پتھری مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے کے مقام سے نکلیں ،⑧ مرد یا عورت کے پیچھے کے مقام سے معمولی سی ریاح کا خارج ہونا ، ⑨ کان یا ➓ ناف یا ⑪ پستان سے پانی کا نکلنا ⑫ پھوڑے یا ناسُور(پرانا زخم) سے رطوبت کا نکلنا. ⑭دست آنا(موشن) ⑮ جسم کے کسی حصے سے خون ⑯ یا پیپ ⑰ یا زرد پانی نکل کر بہہ جائے ⑱ کھانےکی یا ⑲ پانی کی یا ⑳ صفراء (پیلے رنگ کی) منہ بھر قہہ آنا ①② دُکھتی آنکھ سے آنسو نکلنا ②② نس (رگ) میں انجیکشن یا ③② ڈرپ لگوانا یا ④② بذریعہ سرنج ٹیسٹ وغیرہ کے لیے خون نکلوانا (جبکہ بہنے کی مقدار ہو) ⑤② بے ہوشی ⑥② جنون ⑦② غشی ⑧② اتنا نشہ کہ چلنے میں پاؤں لڑ کھڑائیں ⑨② مباشرت فاحشہ ⓪③ ایسی غفلت کی نیند سونا کہ دونوں سرین جمے ہوئے نہ ہوں ①③ بالغ کا نماز میں قہقہہ لگا کر ہنسنا نماز اور وضو دونوں کو توڑ دیتا ہے(بہار شریعت)
📗✒️•••••📘✒️•••••📙✒️

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!