اسلام

کھانسی کے 18علاج

 ( 1)ہر طرح کی کھانسی کے مریض دن میں کئی بار خالِص شہد چاٹیں کھانسی بلکہ گلے کے ہر طرح کے درد میں بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو گا( 2) اگر کالی کھانسی ہو تو مُناسِب مقدار میں پِسی ہوئی سُو نٹھ (یعنی خشک ادرک)خالِص شہد پر چھڑک دیجئے اور سات دن روزانہ صبح و شام تھوڑا تھوڑا چاٹ لیجئے ۔ کالی کھانسی بلکہ ہر طرح کی کھانسی کیلئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مفید پائیں گے (3)ہر گھنٹے کے بعد ایک لونگ منہ میں رکھ کر چباتے اور چوستے رہئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کھانسی کا زور ٹوٹے گا( 4)پودینہ کا رس پینے سے بھی کھانسی ٹھیک ہو جائے گی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ( 5)چند کھجوریں کھا کر ایک کپ نیم گرم پانی پی لیجئے اِن شاءَ اللہ بلغم پتلا ہو کر خارِج ہو جائے گا ۔ کھانسی اور دَمہ دونوں کیلئے یہ علاج فائدہ مند ہے(جن کو کھجوریں مُوافِق نہیں آتیں وہ یہ علاج نہ کریں اور آنکھوں کے مریض کیلئے بھی کھجوریں کھانا نقصان دِہ ہو سکتا ہے) (6)تقریباً25گرام اَدرک کے رَس میں شہد ملا کر دن میں تین بار چاٹنے سے بھی بلغم خارِج ہو گا اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ (7) کیلے کے دَرَخت کا پتّا سُکھانے کے بعد تَوے پر جلا کر اُس کی راکھ شہد میں ملا کر کھانسی کے مریض کو تھوڑی تھوڑی چٹاتے رہئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آرام آ جائیگا(8)شہد میں پیاز کا رَس ملا کر پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر طرح کی کھانسی میں فائدہ ہوگا ( 9)تھوڑی سی پِسی ہوئی کالی مرچ دودھ میں جوش دیکر پی لیجئے (10)دو چمچ ادرک کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر پی لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کھانسی سے نجات ملے گی(11)پیاز اُبال کر پینے سے بلغم نکلتا اور کھانسی میں آرام آتا ہے(12)کشمش (یعنی خشک انگور)اورشکر یا انار کا چِھلکا چُوسنا کھانسی کیلئے مفید ہے(13)گرم دُودھ میں تھوڑی سی ہلدی اور دیسی گھی ملا کر پینے سے کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے(14)پانی میں تھوڑا سا نمک گھول کر پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کھانسی کو آرام ملے گا(15)رات کو نمک کی ڈَلی منہ میں رکھ لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل کھانسی میں کمی ہو جائیگی (16)دواؤں کی دکان پر ملنے والا جوشاندہ بھی استِعمال کیا جا سکتا ہے(17)پان کے دو چار پتّے توے وغیرہ پر گرم کر کے ان پر ہلکا گرم تیل لگا کر گلے پر باندھنا پُرانی کھانسی کیلئے مُفید ہے۔ (پان کے پتّے گرم کرتے وقت یہ خیال رکھيئے کہ جل نہ جائیں اور گلے پر باندھتے وقت گرم ہوں مگر نہ اتنے کہ تکلیف پہنچے ) (18)روزانہ کشمِش(خشک چھوٹے انگور جس کو پنجابی میں”سوگی”کہتے ہیں)کے 40دانے (اگر موافِق آتے ہو ں تو دُگنے کرنے میں بھی حرج نہیں )اور تین عد د بادام لیکر اس پر11بار دُرُود شریف پڑھ کر دم کر کے کھا لیجئے اِس کے اوپر دو گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کھانسی میں بَہُت فائدہ ہوگا۔ بلغم نکلے گا اور مزید نہیں بنے گا ۔(ضَرورتاً کشمِش کی تعداد بڑھا دیجئے)بَہُت چھوٹے بچّوں کیلئے حسبِ ضرورت مقدار کچھ کم کر دیجئے ۔ تاحُصولِ شفا علاج جاری رکھئے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!