اعمال

نیک عورت سونے سے زیادہ نفع بخش ہے

نیک عورت سونے سے زیادہ نفع بخش ہے

ایک بزرگ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : نیک عورت سونے سے زیادہ نفع بخش ہے کیونکہ سونا خرچ ہونے کے بعد ہی نفع دیتا ہے جبکہ بیوی جب تک

تمہارے ساتھ ہے تم اسے دیکھ کر خوش ہوتے ہو، اس سے اپنی فطری حاجت پوری کرتے ہو، ضرورت پڑنے پر اس سے مشورہ کرتے ہو تو وہ تمہارے راز کی حفاظت کرتی ہے ، اپنے کاموں میں اس سے مدد طلب کرتے ہو تو تمہاری اِطاعت کرتی ہے نیز تمہاری غیر موجود گی میں تمہارے اہل و مال کی حفاظت کرتی ہے ۔اگر عورت میں صرف یہ بھلائی ہوتی کہ وہ تمہارے نطفے کی حفاظت اور تمہاری اولاد کی پرورش کرتی ہے تو اس کی فضیلت کے لئے اتنا ہی کافی تھا۔ (فیض القدیر، ۱/ ۵۹۵تحت الحدیث:۹۱۸)

بے وقوف عورت شوہر کو برباد کردیتی ہے

حضرتِ سیِّدُنا سلیمان بن داو ٗد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی حکمت آمیز باتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ عقل مند عورت اپنے شوہر کے گھر کو آباد کرتی ہے جبکہ بیوقوف عورت اسے برباد کرکے چھوڑتی ہے ۔(المستطرف، ۲/ ۳۹۹)

اچھی اوربُری عورت کی مثال

حضرتِ سیِّدُنا داوٗد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا : بُری عورت اپنے شوہر کے لئے ایسی ہے جیسے بوڑھے شخص پر بھاری وزن جبکہ اچھی عورت سونے سے آراستہ تاج کی طرح ہے کہ جب بھی شوہر اسے دیکھتا ہے تو اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔(المستطرف، ۲/ ۴۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!