اسلامواقعات

تعدد شق صدر

تعدد شق صدر

واضح رہے کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا شقِ صَدْر (2) چار مر تبہ ہوا ہے، ایک وہ جس کا ذ کر اوپر ہوا، یہ اس واسطے تھا کہ حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وساوسِ شیطان سے جن میں بچے مبتلا ہوا کر تے ہیں محفوظ رہیں اور بچپن ہی سے اَخلاقِ حمیدہ پر پر ورِش پائیں ، دوسری مرتبہ دس برس کی عمر میں ہوا تا کہ آپ کا مل ترین اوصاف پر جوا ن ہوں ، تیسری مرتبہ غارِ حرا میں بعثت کے وقت ہوا تاکہ آپ وحی کے بو جھ کو برداشت کرسکیں ، چو تھی مرتبہ شب ِمعراج میں ہوا تاکہ آپ مناجات الٰہی کے لئے تیار ہو جائیں ۔ (3)

3 – المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،ذکر رضاعہ وما معہ،ج۱،ص۲۸۸ملخصاً علمیہ۔
4 – المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،ذکروفاۃ امہ۔۔۔الخ،ج۱،ص۳۰۸۔۳۰۹ملخصاً علمیہ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!