قیامت کن لوگوں پر آئے گی ؟

قیامت کن لوگوں پر آئے گی ؟

حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی وفات کے بعد جب قیامت آنے کو چالیس برس رہ جائیں گے تب ایک ٹھنڈی خوشبودار ہوا چلے گی جو لوگوں کی بغلوں کے نیچے سے گزرے گی جس کا اثر یہ ہوگا کہ مسلمان کی روح نکل جائے گی اور کافر ہی کافر رہ جائیں گے، اُنہی کافروں پر قیامت آئے گی،یہ چند نشانیاں بیان کی گئیں اُن میں سے بعض ظاہر ہوچکی ہیں اور کچھ باقی ہیں۔

قیامت کب آئے گی اور کس طرح آئے گی ؟

جب نشانیاں پوری ہوجائیں گی اور مسلمانوں کی بغلوں سے وہ خوشبودار ہوا گزرے

گی جس سے تمام مسلمانوں کی وفات (1 ) ہوجائے گی تو اس کے بعد پھر چالیس برس کا زمانہ ایسے گزرے گا جس میں کسی کے اولاد نہ ہوگی، یعنی چالیس برس سے کم عمر کا کوئی نہ ہوگا اور دنیا میں کافر ہی کافر ہوں گے اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) کہنے والا کوئی نہ ہوگا، کوئی اپنی دیوار لیپتا ہوگا کوئی کھانا کھاتا ہوگا، غرض سب اپنے اپنے کام میں لگے ہوں گے کہ یکایک اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت اسرافیلعَلَیْہِ السَّلَام صور پھونکیں گے پہلے اس کی آواز ہلکی ہوگی اور بعد میں دھیرے دھیرے بہت کڑی (2 ) ہوجائے گی، لوگ کان لگا کر اس کی آواز سنیں گے اور بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے ا ور مرجائیں گے پھر آسمان زمین دریا پہاڑ یہاں تک کہ خود صور اور اسرافیل (عَلَیْہِ السَّلَام) اور تمام فرشتے فنا ہوجا ئیں گے اس وقت سوا اللّٰہ واحد حقیقی کے کوئی نہ ہوگا، پھر جب اللّٰہ تعالیٰ چاہے گا اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کو زندہ کرے گا اور صور کو پیدا کرکے دوبارہ پھونکنے کا حکم دے گا، صور پھونکتے ہی تمام اولین و آخرین، ( 3) فرشتے انسان جن حیوانات سب موجود ہوجائیں گے لوگ قبروں سے نکل پڑیں گے، اُن کا اَعمال نامہ اُن کے ہاتھ میں دیا جائے گا اور حشر کے میدان میں لائے جائیں گے، یہاں حساب و جزاء (4 ) کے انتظار میں کھڑے ہوں گے، زمین تانبے کی ہوگی، سورج نہایت تیزی پر سر سے بہت قریب ہوگا، گرمی کی سختی سے بھیجے کھولتے ہوں گے زبانیں سوکھ کر کانٹاہوجائیں گی بعضوں کی منہ سے باہر نکل آ ئیں گی پسینہ بہت آئے گا کسی کے ٹخنے تک کسی کے گھٹنے تک کسی کے منہ تک جس کا جیسا عمل ہوگا ویسی ہی تکلیف ہوگی پھر پسینہ بھی نہایت بدبودار ہوگا، اسی حالت میں

v

________________________________
1 – وفات:موت۔ (۱۲منہ)
2 – تیز
3 – اولین:اگلے،آخرین:پچھلے۔ (۱۲منہ)
4 – جزاء:بدلہ (۱۲منہ)

________________________________
1 – جلد فیصلہ ہو:یعنی حساب ہوجائے اور جنت یا دوزخ جو ملنی ہو مل جائے۔۱۲ (منہ)
2 – میزانِ عمل:نیکی بدی تولنے کی ترازو۔ (۱۲منہ)
3 – دستگیر:مددگار۔ (۱۲منہ)

Exit mobile version