پودے لگانے کی اِحتیاطیں

پودے لگانے کی اِحتیاطیں

سوال : پودے لگانے کے بعد کیا کیا اِحتیاطیں کرنی چاہئیں ؟
جواب : پودے لگانے کے بعد ان کی نگہداشت رکھنا، ان کو وقت پر پانی دینا اور ان کے دَرخت بن جانے تک خوب اِحتیاط کرنا ضَروری ہے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ پودے چند ہی دِنوں میں مُرجھا کر ختم ہو جائیں گے یا پھر کسی جانور کی غِذا بن جائیں گے ۔ یاد رکھیے ! پودے کی مِثال چھوٹے بچے کی طرح ہے ، جس طرح والدین چھوٹے بچے کی ہرچیز کا خیال رکھتے ہیں اور خوب تَن دہی سے ا س کی پَرورش کرتے ہیں، اگر تھوڑی سی بے توجہی ہو جائے تو بچہ کئی بیماریوں کی زَد میں آسکتا ہے ، اِسی طرح پودوں کا بھی مُعاملہ ہے کہ اگر اِن کی دُرُست اَنداز میں آبیاری نہ کی گئی اور انہیں ایسے ہی لگاکر چھوڑ دیا گیا تو یہ دَرخت بننے سے پہلے ہی مُرجھا جائیں گے ۔ اَلبتہ جب یہ پودے تن آور دَرخت بن جائیں تو پھر انہیں خاص توجہ کی حاجت و ضَرورت نہیں رہتی بلکہ دَرخت بن جانے کے بعد یہ از خود باقی رہ سکتے ہیں ۔ نیز پودے لگانے کے بعد ان کی صفائی ستھرائی اور کانٹ چھانٹ کا بھی خیال رکھنا ضَروری ہے تاکہ کسی کو بھی ان کی شاخوں اور ان سے جھڑنے والے پتوں وغیرہ سے اِیذا نہ ہو ۔

Exit mobile version