پردے کی باتیں
(۱)’’عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ یَأْتِیَ أَہْلَہُ قَالَ بِسْمِ اللَّہِ اللَّہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ثُمَّ قُدِّرَ أَنْ یَکُونَ بَیْنَہُمَا وَلَدٌ فِی ذَلِکَ لَمْ یَضُرّہُ شَیْطَانٌ أَبَدًا‘‘۔ (1)
حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مانے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا چاہے تو یہ دعا پڑھے ’’بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ أَللَّہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا‘‘ یعنی اے اللہ تو ہم کو شیطان سے بچا اور جواولاد ہمیں عطا ہو اسے بھی شیطان سے بچا۔ پھر اگر عورت مرد کے درمیان اسی صحبت میں لڑکا پیدا ہونا مقدر ہوگیا ( یعنی حمل قرار پا گیا) تو شیطان اس لڑکے کو کبھی ضرر نہیں پہنچائے گا۔ (ابوداود، مشکوۃ)
(۲)’’ عَنْ اِبْنِ عَبَّاس قَالَ اُوْحِیَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُم الآیۃ أَقْبِلْ وَأَدْبِرْ وَاتَّقِ الدُّبُرَ وَالْحَیْضَۃ‘‘۔ (2)
حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما نے فرمایا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر یہ آیتِ کریمہ جو نازل کی گئی۔ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ إلخیعنی تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آگے سے آئو اور پیچھے سے آئو لیکن پیچھے کے مقام میں صحبت کرنے سے بچو اور حالتِ حیض (میں ہمبستری) سے پرہیز کرو۔ (ترمذی)
(۳)’’ عَنْ خُزَیْمَۃَ بِنْ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی
حضرت خزیمہ بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت
اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّہَ لَا یَسْتَحْیِیْ مِنْ الْحَقِّ لَا تَأْتُوا النِّسَاء فِی أَدْبَارِہِنَّ‘‘۔ (1)
ہے کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا کہ اﷲ تعالی حق بات (کے اظہار) سے شرم نہیں فرماتا تم لوگ
عورتوں کے پیچھے کے مقام میں صحبت نہ کرو۔ (احمد، ترمذی)
(۴)’’عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَنْظُرُ اللَّہُ إِلَی رَجُلٍ أَتَی رَجُلًا أَوْ امْرَأَۃً فِی الدُّبُرِ‘‘۔ (2)
حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما نے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ اﷲ تعالی اس شخص کو رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا جو مرد یا عورت کے ساتھ اس کے پیچھے کے مقام میں صحبت کرے ۔ (ترمذی، مشکوۃ)
(۵)’’ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَلْعُونٌ مَنْ أَتَی امْرَأَتَہُ فِی دُبُرِہَا‘‘۔ (3)
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ جو شخص اپنی بیوی سے اس کے پیچھے کے مقام میں صحبت کرے وہ ملعون ہے ۔ (احمد)
٭…٭…٭…٭