نعتِ مصطفےٰ سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلماز: خواجہ شایان حسن چشتیمنزلوں کا پتہ مل گیا, بندگی کا سلا مل گیا…
آپ ہی کے سبب مصطفیٰ, مومنوں کو خدا مل گیا…جب علی کی ولادت ہوئی, ہنس کے آقا یہ کہنے لگے…
جس میں دیکھوں میں خود آپ کو, وہ مجھے آئینہ مل گیا…فاطمہ زہرا حسنین بھی, مل گئ دو جہاں کی خوشی…
اسکو سب کچھ ملا ہے جسے, عشقِ خیر الورا مل گیا…ظلم سہہ کر بھی کفار کا, کہ رہی ہے بلالی ادا…
صدقہء مصطفیٰ سے مجھے, خلد کا راستہ مل گیا…آپ ہیں کیوں کہ محبوبِ رب, آپ کی نسبتیں ہیں عجب…
وہ قلندر بنا آپ کا, جس کو رنگِ وفا مل گیا…اجنبی محفلوں میں جہاں, ہر کوئ مجھ سے انجان تھا..
جب ثناۓ محمد پڑھی, ہر کوئ آشنا مل گیا..آپ کے امتی ہیں جو ہم, کیوں ہو شایان محشر کا غم…
خوف ظلمت کا کیوں ہو جسے, رہنما پر ضیا مل گیا..