سوال نمبر ۲ :-کیا بلا وجہ عورت کو طلاق دینا جائز ہے ؟
جواب :- بلا ضرورت عورت کو طلاق دینا جائز نہیں آج کل معمولی معمولی باتوں پر عورت کو طلاق دے دیتے ہیں اور بعد میں علمائے کرام کے پاس جاکر روتے ہیں۔ پہلے ہی سوچ سمجھ کر ایسا نازک فیصلہ کرنا چاہیے ۔ابوداؤد شریف میں حدیث پاک ہے ”اﷲعزّوجل کی بارگاہ میں سب سے ناپسندیدہ حلال کام طلاق دینا ہے۔ (مشکوۃ ص ۲۸۳) امام اہلسنت ، اعلحضرت امام احمدرضا خان علیہ الرحمۃ نے فتاوی رضویہ جلد ۵ کتاب الطلاق کے صفحہ نمبر ۱ پر اور صدر الشریعۃ مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ نے فتاوی امجدیہ ۲/۱۶۴ پر بلا ضرورت طلاق دینے کو ممنوع و گناہ قرار دیا ہے۔