کسی کی عزت بچانا
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا
میں اپنے بھائی کی عزت کی حفاظت کی توروزِ قیامت اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ بھیجے گا جو جہنم سے اسکی حفاظت کریگا”۔(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب وغیرہ، الترہیب من الغیبۃ ، رقم الحدیث ۳۹، ج۳،ص۳۳۴)
اور حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا اللہ تعالیٰ روز قیامت اس سے جہنم کا عذاب دورکردے گا اورپھر حضور نے آیۃ مبارکہ تلاوت کی :
وَکَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾ ترجمۂ کنزالایمان : اورہمارے ذمۂ کرم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا۔”(پ۲۱،الروم:۴۷ )
(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب ،رقم الحدیث ۳۷، ج۳،ص۳۳۴)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم