خلفائے راشدین کون ہیں

خلفائے راشدین کون ہیں

رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے بعد آپ کے خلیفہ برحق و امام مطلق حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہیں، پھر حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، پھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، پھر حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، پھر حضرت حسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، اِن حضرات کی خلافت کو خلافت راشدہ کہتے ہیں اس لیے کہ ان صاحبوں نے حضور کی سچی نیابت کا پورا حق ادا کیا۔
عقیدہ۲۷: خلافت راشدہ کی مدت
منہاجِ ( 2) نبوت پر خلافت حقہ راشدہ تیس سال رہی، یعنی سیدنا امام حسن ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) کے چھ مہینے پر ختم ہوگئی، پھر امیر المومنین عمر ابن عبدالعزیز (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کی خلافت
راشدہ ہوئی اور اَخیر زمانہ میں حضرت امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہکی ہوگی، حضرت امیر مُعاوِیہ ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) اَوّلِ ملوکِ اسلام ہیں۔ (تکمیل الایمان وکمال ابن ہمام)

عقیدہ۲۸: افضل خلیفہ کون ہے ؟

انبیاء و مرسلین (عَلَیْہِمُ السَّلَام) کے بعد تمام مخلوقات ِالٰہی جن و اِنس و ملک سے افضل صدیق اکبر ہیں پھر عمر فاروقِ اعظم پھر عثمانِ غنی پھر مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم۔ جو شخص مولا علی (کَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم) کو صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ یا فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہسے افضل بتائے وہ گمراہ بدمذہب ہے۔

Exit mobile version