جن کا بیان

جن کا بیان

جن آگ سے پیدا کیے گئے ہیں ، اِن میں بعض کو اللّٰہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں ۔ شریر بدکار جن کو شیطان کہتے ہیں ، یہ آدمی کی طرح عقل اور روح اور جسم والے ہوتے ہیں کھاتے پیتے جیتے مرتے اور اولاد والے ہوتے ہیں ، ان میں کافر، مومن، سنی، بدمذہب ہر طرح کے ہوتے ہیں اِن میں بدکاروں کی تعداد بہ نسبت آدمی کے زیادہ ہے جن کے وجود کا انکار کرنایا یہ کہنا کہ جن اور شیطان، بدی کی قوت کا نام ہے کفر ہے۔

Exit mobile version