چوتھے سال سے مدرسے جانے تک (۵ سال )
۸ ؍بجے صبح ۔۔۔۔ناشتہ ۔دوسلائس ڈبل روٹی یاایک چپاتی ،مکھن آدھا اونس۔انڈا اگر ممکن ہو۔
۱؍بجے ظہرانہ۔۔۔۔ایک سے دوچپاتیاں،آلوئوں اورسبزیوں کابھرتہ اوردال اورایک دن وقفہ کے بعد گوشت مچھلی۔
عصرانہ۔۔۔۔ بسکٹ ،کیلے یاکوئی اورپھل یاڈبل روٹی ،مکھن
۸ ؍بجے رات عشائیہ۔۔۔۔کھچڑی یاآلو چاول یاایک سے دوروٹیاں سبزی یا دال کے ساتھ سویٹ ڈش۔کھیر یاسوجی کا حلوہ یاکسٹرڈ
اوسط حراروں کی تعداد۔۔۔۔۱۲۰۰ ؍سے ۱۴۰۰
چار ماہ کے بعد ماہر امراض اطفال کے مشورہ سے عمر کے ان ادوار میں وٹامن یافولاد کی قسم اورمقدار متعین کرائی جاسکتی ہے۔